مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کی مجلتا تحصیل کے جیخنو گاؤں میں چراہ گاہ کی زمین پر سوشل فارسٹری کی جانب سے تار بندی کرنے پر مقامی باشندوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔
مقامی باشندوں نے ڈی سی دفتر کے باہر سوشل فارسٹری محکمہ کے خلاف احتجاج کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا-
بتایا جارہا ہے کہ مقامی باشندے گزشتہ کئی برسوں سے مذکورہ زمین پر اپنے مویشیوں کو چرارہے ہیں۔ لیکن اب سوشل فارسٹری کے ذریعہ تار بندی نے مقامی باشندوں کی پریشانی بڑھادی ہے۔ اسی لئے مقامی باشندے اب تار بندی ہٹانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
مقامی باشندوں نے صبح 11 بجے ڈی سی دفتر کے باہر سوشل فارسٹری محکمہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ جیخنو گاؤں میں کئی خاندان گزشتہ کئی سالوں سے مذکورہ زمین پر اپنے مویشیوں کو چراتے آئے ہیں۔
لیکن چند ایام قبل سوشل فارسٹری کی ٹیم نے پورے علاقہ میں تار بندی کرکے راستہ کو بند کردیا ہے۔ اب مقامی باشندوں کے پاس مویشیوں کو چرانے کے لئے کوئی زمین نہیں ہے۔
سرکاری ریکارڈ میں یہ زمین چراگاہ کے طور پر ہی درج ہے۔ لیکن اب سوشل فارسٹری کی جانب سے اس زمین پر تار بندی کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:ادھمپور: آنگن واڑی ورکرز نے دوسرے محکموں کا کام دیے جانے پر احتجاج کیا
مویشیوں کو چرانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مذکورہ محکمہ کے عہدیداران نے اس معاملہ پر کوئی بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔