مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں پولیس اور ٹریفک انتظامیہ نے آج شہر کے مختلف مقامات پر ان لاک-2 کے درمیان حکومت کی جانب سے ملی ہدایت کے مطابق گاڑی چلانے کو لے کر ڈرائیورز کو آگاہ کیا۔
وہیں معاشراتی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے علاوہ ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال پر بھی زور دیا گیا۔
ٹریفک پولیس اور ضلع پولیس نے بائیک پر ہیلمٹ پہننے اور مناسب دستاویزات اپنے پاس رکھنے کے لئے لوگوں کو آگاہ کیا۔
پولیس کے ذریعہ گاڑی ڈرائیورز کو ماسک اور سینیٹائزر بھی تقسیم کیے گئے اور انہیں معاشراتی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے لئے متحرک کیا گیا۔
ڈرائیورز کو ہدایت دی گئی ہے کہ 'سواری گاڑی پر 50 فیصد سواری ہی لے کر چلیں۔'
انتظامیہ کی ہدایتوں پر عمل نہ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔
اس دوران ٹریفک پولیس نے بہت سے ڈرائیورز کو انتباہ دے کر چھوڑ دیا۔