ضلع انتظامیہ کی جانب سے بازاروں کے کھلنے میں رعایت کا فیصلہ لیا گیا،جس میں دیگر کئی دکانوں کو بھی کھولنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی راجیو پانڈے نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے بازار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ بغیر ضرورت لوگ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔خاص کر بزرگ اور بچے باہر نہ گھومیں۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ سماجی دوریوں کا خاص خیال رکھیں، اپنے گھروں میں ہی رہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔