ETV Bharat / city

Jammu labour self-immolation case: مزدور دستکار یونین کے بینر تلے احتجاج - Jammu labour self-immolation case

'افسران کی بدعنوانی سے تنگ آکر کمل کشور نے مٹی کا تیل ڈال کر خود کو آگ (Jammu labour self-immolation) لگالی۔ جس کی وجہ سے وہ 70 فیصد تک جھلس گیا۔ جس کے بعد اسے جموں کے اسپتال میں علاج کے داخل کرایا گیا تھا جہا اس کی موت ہو گئی۔'

مزدور دستکار یونین کے بینر تلے احتجاج
مزدور دستکار یونین کے بینر تلے احتجاج
author img

By

Published : Nov 27, 2021, 10:04 AM IST

جموں میں لیبر کمشنر کے دفتر کے باہر خود سوزی (Self-immolation case outside Labor Commissioner's office in Jammu) کرنے والے ایک مزدور کی موت پر مزدوروں نے محکمہ لیبر کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی اور متاثرہ خاندان کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔

مزدور دستکار یونین (Mazdoor Dastkar Union) کے بینر تلے مزدوروں کا کہنا تھا کہ 'سرکاری محکموں میں پھیلی کرپشن نے ان کے مزدور بھائی کو خود سوزی کرنے پر مجبور کردیا۔ اس کے باوجود حکومت کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کر پا رہی ہے۔

مزدور دستکار یونین کے بینر تلے احتجاج

انہوں نے انتظامیہ سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ 'اگر انصاف نہیں ملا تو سڑکوں پر آکر شدید احتجاج کیا جائے گا۔'

مزدور دستکار یونین کے ضلعی صدر درشن کمار جو احتجاج کی قیادت کر رہے تھے انہوں نے بتایا کہ 'افسران کی بدعنوانی سے تنگ آکر کمل کشور نے مٹی کا تیل ڈال کر خود کو آگ لگالی۔ جس کی وجہ سے وہ 70 فیصد تک جھلس گیا۔ جس کے بعد اسے جموں کے اسپتال میں علاج کے داخل کرایا گیا تھا جہا اس کی موت ہو گئی۔ لیکن اب تک حکومت نے بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔'

یہ بھی پڑھیں: Compensation Demand: آتشزدگی معاملے میں انتظامیہ سے معاوضہ کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ مزدور طبقہ انتظامیہ اور لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کرتا ہے کہ قصورواروں کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی کی جائے۔ اس کے ساتھ ہی ہلاک ہونے والے مزدور کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے کا معاوضہ دے کر امداد فراہم کی جائے۔ اگر ریاستی انتظامیہ کی طرف سے لواحقین کو انصاف نہیں دیا گیا تو وہ پرتشدد تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.