ETV Bharat / city

ادھمپور میں ڈالسا کی شجر کاری مہم - District Legal Services Authority

ادھمپور ضلع لیگل سروس اتھاریٹی کی جانب سے ضلع آرمی ویلفیئر آفس میں شجر کاری کی گئی اور عام لوگوں کو بھی شجرکاری کی تئیں بیدار کرنے کی کوشش کی گئی۔

image
image
author img

By

Published : Aug 10, 2020, 2:00 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اودھمپور میں ضلع لیگل سروس اتھاریٹی (ڈالسا) کی جانب سے ضلع آرمی ویلفیئر آفس میں شجر کاری کی گئی اور مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔

ڈالسا کی سیکریٹری سب جج سندیپ کور کی قیادت میں یہ کام کیا گیا ہے۔

ادھمپور میں ڈالسا کی شجر کاری مہم

اس موقع پر سندیپ کور نے بتایا کہ لوگوں کو بیدار کرنے کے مقصد سے شجر کاری مہم تقریباً ایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔

سندیپ کور کا کہنا ہے کہ ڈالسا کی جانب سے اکثر و بیشتر عام لوگوں کو ماحولیات کے تئیں بیدار کیا جاتا ہے اس کے علاوہ دیگر کئی فنی پروگرام بھی عام لوگوں کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں۔

انھوں نے عام لوگوں کو بھی زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ پودے لگانے سے ہی ماحولیات میں مثبت تبدیلی آئے گی اور انسانوں کو کئی بیماریوں سے نجات دلائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.