جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے باشندوں نے اپنی چھتوں اور بالکونیوں سے تالی بجا کر بھارتی فوج اور محکمہ صحت کو سلامی پیش کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر اودھم پور کے باشندوں نے اپنے گھروں کی چھتوں اور بالکونیوں سے بھارتی فوج کے جوانوں اور محکمہ صحت کو تالیاں بجاتے ہوئے سلامی پیش کی۔
ادھم پور کی آدرش کالونی کے لوگ اپنے گھروں سے نکلے اور اپنے اپنے دروازوں پر کھڑے ہوکر بھارتی فوج کے جوانوں کا تالیاں بجاکر حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر چھوٹے چھوٹے بچے بھی وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل پر تالیاں بجا رہے تھے۔