ETV Bharat / city

ادھم پور: میٹاڈور پلٹنے سے 8 مسافر زخمی

author img

By

Published : Feb 26, 2021, 5:17 PM IST

ادھم پور میں ایک میٹا ڈور کے پلٹنے کی وجہ سے 8 مسافر معمولی طور سے زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال رام نگر میں داخل کروایا گیا ہے۔

ادھم پور :میٹاڈور پلٹنے سے 8 مسافر زخمی
ادھم پور :میٹاڈور پلٹنے سے 8 مسافر زخمی

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کےتحصیل رام نگر میں میٹا ڈور پلٹ گئی۔ اس حادثہ میں مسافروں کو معمولی چوٹ آئی ہے۔ اہم بات یہ رہی کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تمام مسافروں کو علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال رام نگر میں داخل کرایا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ منی بس میٹا ڈور روزمرہ کی طرح سواریاں لے کر کیلا موڈ سے رام نگر آرہی تھی اور راستے میں ہی یہ حادثہ کا شکار ہوگئی۔ اس میں تقریباً 15 مسافر سفر کر رہے تھے۔ جن میں سے 8 مسافروں کو چوٹیں آئی ہیں۔

ادھم پور :میٹاڈور پلٹنے سے 8 مسافر زخمی

ان زخمی مسافروں کو مقامی لوگوں کی مدد سے سب ڈسٹرکٹ اسپتال رام نگر میں داخل کروایا گیا ہے۔

حادثے کی جگہ پر موجود چشم دیدوں کے مطابق منی بس کا ایکسل توڑنے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ غنیمت رہی کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.