جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے پٹنی ٹاپ کی خوبصورت وادیوں میں مشہور گلوکار میکا سنگھ نے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت منعقدہ ایک روزہ پروگرام میں ایسا گانا گیا کہ لوگ جھومنے پر مجبور ہو گئے۔
صبح سے ہی مختلف ثقافتی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سمیت ریاست کے کئی بڑے اور چھوٹے عہدیداروں نے شرکت کی۔ شام کو میکا سنگھ کے سٹیج پر چڑھتے ہی لوگ جھوم اٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیری نوجوان کے گانے کی دھوم
گلوکار میکا سنگھ جیسے ہی پٹنی ٹاپ کے پڈورہ میدان میں منعقدہ بالی ووڈ نائٹ پروگرام میں پہنچے تو ان کی ایک جھلک پانے کے لیے گراؤنڈ میں لوگوں کا ہجوم لگ گیا۔