یہ پروگرام مرکزی حکومت کی جانب سے چلائے جا رہے منصوبے بایو شری کے تحت منعقد کیا گیا۔
اس پروگرام میں تقریبا 20 غریب معذوروں کو مفت میں سامان تقسیم کیا گیا۔ لوگوں کو ویل چیئر، سننے والی مشین، چھڑی، آنکھ کے چشمے وغیرہ تقسیم کیے گئے۔
محکمہ سماجی فلاح و بہبود کی جانب سے وقتا فوقتاً اس طرح کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں، تاکہ ضرورت مند لوگوں کو اس کا فائدہ مل سکے۔
مقامی لوگوں نے معذور لوگوں کے لیے اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کی ستائش کی ہے۔