ETV Bharat / city

دریاڑا بلاڑ گاؤں میں پانی کی قلت کے سبب لوگ پریشان حال - گزشتہ 40 برسوں سے پانی کے مسائل

سرحد کے قریب واقع دریاڑا بلاڑگاؤں میں لوگ پانی کے مسئلے سے پریشان ہیں یہاں تک کہ ڈیجیٹل انڈیا کے دور میں بھی وہ پانی کے لیے پیدل پانچ کلومیٹر کا سفر کرتے ہیں۔

پانی کی قلت کے سبب لوگ پریشان حال
پانی کی قلت کے سبب لوگ پریشان حال
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 5:28 PM IST

ایک طرف جہاں حکومت دعوی کرتی ہے کہ ملک میں کوئی ایسا گاؤں نہیں ہے جہاں پانی اور بجلی نہ ہو لیکن زمینی سطح پر سچائی کچھ اور ہی ہے آج بھی کئی گاؤں ایسے ہیں جہاں پر لوگ پانی کے مسائل سے پریشان ہیں۔

پانی کی قلت کے سبب لوگ پریشان حال

میندھر سب ڈویژن کی منکوٹ تحصیل کے ساگرا گاؤں میں واقع سرحد کے پاس دریاڑا بلاڑ گاؤں جہاں سے پاکستان محض ایک کلو میٹر دور واقع ہیں۔ اس گاؤں میں گزشتہ 40 برسوں سے پانی کے مسائل سے لوگ پریشان ہے جس کی جانب نہ ہی حکومت ،انتظامیہ اور ناہی کوئی رہنما نے توجہ دی۔اس گاؤں کی ایسی صورتحال اپنے آپ میں ملک کی ترقی پر ایک بڑا سوال ہے۔

بچے پانی کے لیے پانچ کلو میٹر کا سفر کرتے ہیں، جنہیں اسکول جانے کے لیے اور گھر دوسرے کام کے لیے انہیں وقت نہیں مل پاتا۔

اس گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس دور میں آج ہمارے بچے پانی کی بوند بوند کے لیے ترس رہے ہیں۔ ہم لوگوں نے حکومت کے ساتھ ایسا کیا کیا ہے کہ جو ہمیں یہ سزا دی جارہی ہے، ہم لوگ گزشتہ 40 برسوں سے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

ان مزید کہنا ہے کہ اس مسائل کو لے کر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر پونچھ اور محکمہ پی ایچ ای کے افسران سمیت سیاسی رہنماؤں کے پاس پانی کے مسائل کو لے کر گئے لیکن کسی نے شنوائی نہیں کی، ہم پریشان ہیں۔آج صبح جب پاکستان نے گولہ باری کی ہم اپنے گھروں میں چھپ گئے اور بعد میں پانچ کلو میٹر کا سفر طے کر پانی لینے کے لیے آئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.