ترال: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں مقامی لوگوں نے سڑک کی تعمیر کا کام روک دیا۔ لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے سات سال قبل محکمے کو اپنی زمین دی تھی اور اس وقت انہیں یقین دلایا گیا تھا کہ انہیں جلد از جلد معاوضہ فراہم کیا جائے گا لیکن سات سال بیت گئے اور ابھی معاوضہ نہیں ملا جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ اب فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں۔
لوگوں نے کہا کہ 'ان برسوں کے دوران انہوں نے متعدد مرتبہ معاملہ حکام کی نوٹس میں لایا لیکن سب بے سود ثابت ہوا۔ اس معاملے میں سڑک کی تعمیر کے وقت موقع پر موجود آر اینڈ بی حکام سے جب ای ٹی وی بھارت نے بات کی تو انہوں نے کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا۔ Protest for Land Compensation