جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز سری نگر کے ابان شاہ چوک پر سکیورٹی فورسز پر حملے میں شدت پسندوں کے ذریعہ مبینہ طور پر استعمال ہونے والی ایک ماروتی 800 کار برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔
حملے میں آرمی کے کوئیک ری ایکشن ٹیم کے دو اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
ایک سینیئر پولیس افسر نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ آج سری نگر کے مصطفیٰ آباد علاقے میں آرمی کے 2 آر آر اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں جے کے 04 اے 6535 رجسٹریشن والی گاڑی برآمد کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 26 نومبر کو عسکریت پسندوں نے اس کار کو ایک مقامی باشندے سے چھینا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب تک آپریشن میں کسی کی بھی گرفتار نہیں ہوئی ہے، کارروائی جاری ہے۔