ETV Bharat / city

گاندربل: مرکزی وزیر ڈاکٹر بھاگوت راؤ کا دورہ

author img

By

Published : Sep 21, 2021, 5:26 PM IST

مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت راؤ آج مرکزی حکومت کے عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت ضلع گاندربل کے دو روزہ دورے پر پہنچ گئے۔ مرکزی وزیر نے بوائز ہائر سیکنڈری اسکول گاندربل میں آڈیٹوریم کا افتتاح بھی کیا۔

مرکزی وزی ڈاکٹر بھاگوت راؤ کا دورہ گاندربل

مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت راؤ آج وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے دو روزہ دورے پر پہنچ گئے۔دورے کے پہلے دن مرکزی وزیر نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور اسکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے سینیئر افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سکریٹری، محکمۂ خزانہ اٹل ڈولو نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر گاندربل کریتیکا جیوتسنا، اے ڈی ڈی سی، اے ڈی سی، ایس ڈی ایم کنگن، اے سی آر، سی پی او اور ضلع کے دیگر متعلقہ افسران نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کرکے اپنے اپنے کاموں کا خاکہ پیش کیا۔
ضلع میں مختلف اسکیموں کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر نے ضلعی انتظامیہ کی مختلف مفادات پر مبنی اسکیموں میں کامیابیوں کو سراہا اور افسران سے کہا کہ وہ ضلع کی ہمہ جہت ترقی کے لیے مثبت رویہ اور لگن کے ساتھ کام کریں۔
میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر کرتیکا جیوتسنا نے ضلع میں ترقیاتی سرگرمیوں کا مختصر خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے وزیر کو ضلع میں کووڈ تخفیف کی کوششوں اور مختلف فائدہ مند پر مبنی اسکیموں پر پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
دورے کے دوران وزیر نے گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری اسکول میں آڈیٹوریم کا افتتاح بھی کیا۔جبکہ یہ آڈیٹوریم 119.34 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا۔
وزیر نے ڈی ڈی سی کے وفد سے بھی ملاقات کی جس کی قیادت ڈی ڈی سی چیئرپرسن گاندربل نزہت اشفاق نے کی۔اسکے علاوہ بی ڈی سی، یو ایل بی اور پی آر آئی نے بھی وزیر سے ملاقات کرکے ان عوامی نمائندوں نے وزیر کے سامنے اپنے اپنے علاقوں کی ترقی سے متعلق مختلف مطالبات پیش کیے۔

پی آر آئی کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر یو ٹی میں عوامی آؤٹ ریچ کا اقدام حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے کو کم کرنے اور مقامی لوگوں کی ضروریات کو جاننے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے جس کو بہتر اور موثر انداز میں پورا کیا جائے گا۔
انہوں نے نمائندوں کو یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ مسائل اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
مرکزی وزیر نے کھیر مندر تلمولہ میں حاضری دے کر پوجا پاٹ کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.