مرکزی وزیر برائے مواصلات دیوسنگھ چوہان نے آج انڈین انٹرنیشنل زعفرآن ٹریڈ سپائس پارک کا تفصیلی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر انفارمیشن، ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری و دیگر افسران موجود رہے۔
دورے کے دورآن انہوں نے انڈین انٹرنیشنل زعفرآن ٹریڈ سپائس پارک کے پراسیسنگ یونٹ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پراسیسنگ یونٹ میں موجود سہولیات خاص کر سٹیگما سپریشن، ڈرئنگ، پیکنگ اور زعفرآن کے معیار کو برقرار رکھنے والی لیبوریٹوری کا بھی جائزہ لیا۔
یونین منسٹر نے سپائس پارک میں موجود سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد اظہار اطمینان کیا۔ وہیں انہوں نے متعلقہ محکمے سے وابستہ افسران پر زور دیا کہ وہ اس سپائس پارک سے کسانوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں تاکہ زعفرآن اگانے والے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ترال: صنعتی یونٹس کے لیے اراضی کی نشاندہی پر عوام میں خوشی
اس موقع پر ضلع کے مختلف وفود جن میں ٹریڈرس اسوسی ایشن پلوامہ، انڑسٹریل اسوسی ایشن لاسی پورہ پلوامہ، این آر ایل ایم پلوامہ، ہارٹیکلچر گرورس، کسان ویلفیئر یونین اور سپورٹس اسوسی ایشن پلوامہ نے بھی یونین منسٹر سے ملاقات کی اور ان کے سامنے اپنے مطالبات رکھے۔ جس پر یونین منسٹر انہیں یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات کو وہ حل کرنے کی پوری کوشش کرینگے۔