ETV Bharat / city

عسکری سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں دو ملازمین برخواست - جموں و کشمیر انتظامیہ

جموں و کشمیر انتظامیہ نے اب تک عسکری سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تقریبا 27 ملازمین کو نوکری سے برخواست کیا ہے۔

عسکری سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں دو ملازمین برخواست

author img

By

Published : Nov 2, 2021, 8:36 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے منگل کے روز دو سرکاری ملازمین کو عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطے میں ہونے کی وجہ سے نوکری سے برخواست کردیا ہے۔ انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نےبتایا کہ ' جموں و کشمیر انتظامیہ نے جیلوں کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فیروز احمد لون اور گورنمنٹ گرلز اسکول بجبهاڑا کے پرنسپل جاوید احمد شاہ کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔ ان دونوں پر بھارتی آئین کی دفعہ 311 (2) (c) کے تحت کی گئی ہے'۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سنہ 2012 میں فیروز احمد لون نے نوجوانوں کو پاکستان میں عسکری تربیت حاصل کرنے کے لئے بیجھنے کی کوشش کی۔ وہ ہلاک شدہ حزب المجاہدین کے ایک رکن ریاض نیکو کی جانب سے دی گئی ہدایات پر کام کرتے تھے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'جاوید احمد شاہ کی تقرری سنہ 1989 میں بطور لیکچرار ہوئی تھی، تاہم بعد میں اُن کو گرلز اسکول کا پرنسپل بنایا گیا۔ وہ ہمیشہ سے عسکریت پسندوں، حریت اور جماعتِ اسلامی کے حمایتی رہے ہیں۔ سنہ 2016 میں برہان وانی کی ہلاکت کے بعد ہوئے احتجاج کے دوران وہ حریت اور جماعتِ اسلامی کے کارکنان کو مشورہ دیتے رہے۔ اس کے علاوہ وہ اپنے اسکول کے طلبا کو کھیل کود میں حصہ لینے نہیں دیتے تھے، تاہم اُن پر اسلامی تعلیم حاصل کرنے کے لیے زور دیتے تھے تاکہ وہ اپنے جماعتِ اسلامی کے منصوبے کو پورا کر سکیں۔'

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں اب ریاستی تحقیقاتی ایجنسی قائم ہوگی

واضح رہے کہ اب تک جموں و کشمیر انتظامیہ نے کل 27 ملازمین کو عسکری سرگرمیوں کے حمایتی ہونے کا حوالہ دے کر نوکری سے برخواست کیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.