ETV Bharat / city

کشمیر فائٹ بلاگ کیس: دو ملزمین کی ضمانت منظور

author img

By

Published : Sep 11, 2021, 8:09 PM IST

سرینگر کی ایک خصوصی عدالت نے ہفتہ کے روز"کشمیر فائٹ بلاگ "کیس کے دو ملزمین کی ضمانت منظورکردی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

استغاثہ اور دفاعی وکیل کو سن کر اسپیشل ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ٹاڈا، پی او ٹی اے سرینگر منجیت سنگھ منہاس نے کشمیر فائٹ بلاگ کیس کے دو ملزمین کی ضمانت کی عرضی منظوری کردی ہے۔
رپورٹوں کے مطابق ٹاڈا، پوٹا کی خصوصی عدالت نے کہا کہ ایڈوکیٹ نازش یسرب رحمانی دختر صوفی اکبر اور جاوید خالد ساکن پونچھ کو ضمانت دی جاتی ہے اور ان پر شرائط عائد کئے جاتے ہیں۔

عدالت نے انچارج سنٹرل جیل سرینگر کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایف آئی آر( 82/2020 )میں ملزمین کو سیکشن 13،16،18،20 یو اے پی اے ایکٹ کے تحت گرفتار شدگان کو رہا کرے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹھوس شواہد کے بعد 4 صحافیوں کو گرفتار کیا جائے گا: آئی جی پی کشمیر

واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ آن لائن بلاگ کشمیر فائٹ چلانے والے پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
وہیں انسپکٹر جنرل آف پولیس نے ان گرفتاریوں کو بڑی کامیابی قرار دیا تھا۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ ان افراد سے کچھ آلات بھی بر آمد کئے گئے ہیں۔

کشمیر فائٹ بلاگ پر اگرچہ بھارت میں پابندی لگائی گئی ہے لیکن بلاگ اب بھی فعال ہے اور حال ہی میں اس پر جموں و کشمیر سے شائع ہونے والے نامور اخبارات کے مدیروں کو دھمکی دی گئی تھی اور انہیں بھارت کا ایجنٹ قرار دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.