بابائے قوم مہاتما گاندھی کی جینتی کے موقع پر ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد کر کے لوگ باپو کو خراج عقیدت پیش کر ہے ہیں،ملک کے دیگر ریاستوں کی طرح وادی کے مختلف اضلاع میں میں بھی تقا ریب کے ذریعہ مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔Events organized in Jammu and Kashmir on the occasion of Gandhi Jayanti
پلوامہ
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی گاندھی جینتی کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا،محمکہ تعلیم کی جانب سے منقعد ریلی میں متعدد اسکولز کے طلبا و طالبات نے شرکت کی، ان طلبا کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے،جن میں گاندھی جی کی تعلیمات اور پیغامات درج تھیں۔
اس موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیخ عبدالعزیز نے کیا۔جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ محمکہ تعلیم اور دیگر محمکوں کے افسران موجود تھی۔
گاندر بل
گاندر بل میں بھی گاندھی جینتی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیاگیا،ڈی سی دفتر گاندبل کے احاطہ میں ڈی ڈی سی وایس چیئرپرسن،میونسپل کونسل گاندربل اور ضلع کے متعدد اسکولز کے اشتراک سے گاندھی جینتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا،اس موقع سوچھ بھارت کا بھی اہتمام کیاگیا۔
اس موقع پر ڈی سی آفس گاندربل میں ہوئی تقریب میں ڈپٹی کمشنر گاندربل نے اسکولی بچوں ،عام لوگوں اور کئی محکموں کے سرکاری ملازمین نے اپنے اپنے علاقوں اور دفاتر کے ساتھ ساتھ اسکولوں کو صاف ستھرا رکھنے کا عہد کیا۔
بڈگام
گاندھی جینتی کے موقع پر ضلع انتظامیہ بڈگام نے دیہی بڈگام کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلان کے تحت صفائی مہم کا آغاز کیا،ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد کی سربراہی میں ضلعی صفائی کمیٹی کے ذریعہ ضلع سطح کے پلان اور ضابطوں کی منظوری کے بعد تمام 296 پنچایتوں میں صفائی مہم شروع کی گئی۔
ڈی ڈی سی ایس ایف حامد نے پنچایت حلقہ نصرولا پورہ کا دورہ کیا تاکہ کوڑا اٹھانے والی گاڑی کا افتتاح کیا، اور مقامی سرپنچ شبیر احمد کے ذریعہ سیگریگیشن شیڈ کا افتتاح کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی ڈی سی نے کہا کہ گاندھی جینتی کے موقع پر صفائی مہم شروع کی گئی ہے تاکہ قرب و جوار کے علاقوں اور دیہی آبادتی والے علاقوں کو صاف ستھرا رکھا جاسکے۔
بجبہاڑہ
گاندھی جینتی کے موقع پر بجبہاڑہ میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے سوچھ بھارت دیوس کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم کے ساتھ ساتھ ضلع اننت ناگ کے حدود میں آنے والے مختلف محکمہ بلدیات کے چیر مینز اور دیگر آفیسران موجود تھے۔
اس دوران بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی 153 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا، اور ان کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔
مزید پڑھیں:Gandhi Jayani 2022 مہاتما گاندھی کے ملک میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، گہلوت
اس موقع پر ڈاکٹر بشارت قیوم نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ہے کہ لوگوں میں ماحولیات کو لیکر بیداری پیدا ہو تاکہ ماحول کو صاف صفائی کا خیال رکھیں،مذکورہ تقریب میں میونسپل کمیٹی کے صدر، طلبا، اور دیگر آفیسران نے شرکت کی، اور صاف صائی کے تئیں اپنے عزائم کا اظہار کیا۔