ETV Bharat / city

تاریخی شہر سرینگر 'یونیسکو کریٹیو سٹی آف آرٹ اینڈ کرافٹ' میں شامل - یونیسکو ایک عالمی ادارہ

سرینگر کو 'یونیسکو کریٹیو سٹی آف آرٹ اینڈ کرافٹ' میں شامل کیے جانے پر متعلقہ انتظامیہ اور دستکاری کے فن سے وابستہ افراد نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

تاریخی شہر سرینگر 'یونیسکو کریٹیو سٹی آف آرٹ اینڈ کرافٹ' میں شامل

author img

By

Published : Nov 15, 2021, 8:40 PM IST

جموں وکشمیر کے شہر سرینگر کو 'یونیسکو کریٹیو سٹی آف آرٹ اینڈ کرافٹ' میں شامل کیا گیا ہے۔ امسال سرینگر شہر اس فہرست میں اپنی جگہ بنا پایا ہے۔ ہر دو برس میں یونیسکو کی جانب سے یہ فہرست ترتیب دی جاتی ہے۔ شہر سرینگر ملک کا واحد ایسا شہر ہے جو رواں برس یونیسکو کریٹیو سٹی آف آرٹ اینڈ کرافٹ کی فہرست میں اپنی جگہ بنا پایا ہے۔

تاریخی شہر سرینگر 'یونیسکو کریٹیو سٹی آف آرٹ اینڈ کرافٹ' میں شامل

آپ کو بتادیں کہ شہر سرینگر ایک تاریخی شہر ہے، یہاں دیگر چیزوں کے علاوہ دستکاری کا فن بھی کافی قدیم ہے جو شہر سرینگر کی اپنی تاریخی حیثیت برقرار رکھنے میں ایک اہم رول ادا کررہا ہے۔ یہ دستکاری شہر سرینگر کی نہ صرف پہچان ہے بلکہ تہذیب و تمدن اور کلچر کا عکاس بھی ہے۔

واضح رہے کہ یونیسکو ایک عالمی ادارہ ہے، جوکہ آرٹ کلچر اور تہذیب و تمدن کو تحفط فراہم کرانے کے لیے کام کرتا ہے۔ یونیسکو نے یہ کام سنہ 2004 میں شروع کیا تھا یونیسکو نے اس تعلق سے ایک نیٹورک قائم کیا ہے جو اُن تاریخی شہروں کو اپنے اس نیٹ ورک میں شامل کرتا ہے وزیراعظم نریندر مودی نے شہر سرینگر کے یونیسکو کریٹیو سٹی آف آرٹ اینڈ کرافٹ میں شامل ہونے پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔

سرینگر کو اس فہرست میں شامل کرنےکے لیےچیف ایگزیکٹو آفیسر ایکنامک ریکنسٹرکشن ایجنسی کی جانب سے ایک فائل تیار کی گئی اور اس کے اندر ان تمام نکات کو شامل کیا گیا جو دو سال کے دوران سرینگر کی تعمیر و ترقی اور یہاں کی تہذیب و تمدن اور تاریخی اثاثے کے تئیں جو کچھ بھی لکھا گیا اسے انٹیک کشمیر کو سونپا گیا۔

انٹیک کشمیر چپٹر کے کنوینر سلیم بیگ بے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس فائل میں ان تمام نکات کو شامل کیا گیا جو سرینگر کی صدیو پرانی دستکاری اور دستکاروں کو امپاور کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وادی کے تاجر اس خبر سے بےحد خوش ہیں۔ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر شیخ عاشق نے بتایا کہ یہ پورے جموں وکشمیر کے لیے ایک خوش آئند بات ہے، جس سے آرٹ اور کرافٹ کو تقویت ملی۔

ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹ اور ہینڈلوم محمود شاہ نے بتایا کہ یونیسکو کی فہرست میں سرینگر کی دستکاری اور کرافٹ کی فہرست میں آنا قابل فخر ہے، جس میں متعلقہ محکموں نے اس منصوبے پر کلیدی رول ادا کرکے فہرست میں شامل ہونے کو یقینی بنایا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.