جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دو ماہ قبل محمکہ بلدیات میں کام کرنے والے ایک ملازم کو کام کرنے کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد محمکہ بلدیات اور میونسپل کونسل پلوامہ کے ملازمین نے انہیں علاج کے لیے ضلع ہسپتال منتقل کیا تاہم کونسلز کے مطابق وہاں پر کوئی بھی ڈاکٹر موجود نہیں تھے جس کو لے کر سبھی کونسلز نے احتجاج کیا تھا۔ Suspension case of doctors of Pulwama District Hospital
وہیں اس معاملے میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے اس واقع کی تحقیقات شروع کی۔ جس کے بعد ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے ہسپتال کے چار ڈاکٹرز کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔
وہیں دوسری جانب اس سلسلے میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے بھی پلوامہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میونسپل کونسل پلوامہ ٹریڈرز فیڈریشن پلوامہ اور اوقاف کمیٹی پلوامہ نے ایک طویل گفتگو کی، جہاں پر میونسپل کونسلرز پلوامہ ٹریڈرز فیڈریشن پلوامہ اور اوقاف کمیٹی پلوامہ نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کو کہا کہ 'ضلع ہسپتال پلوامہ سے سبھی ڈاکٹرز کو معطل کیا جائے۔' Director Health Services Kashmir visit Pulwama
اگرچہ اس وقت ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ضلع ہسپتال پلوامہ سے سبھی ڈاکٹرز کو تبدیل کیا جائے گا تاہم ابھی تک اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: Three People Trapped in Hospital Elevator: گاندربل ضلع ہسپتال کے لفٹ میں پھنسے تین مریض
اس سلسلے میں میونسپل کونسل پلوامہ کی چیئرپرسن شبنم نظیر نے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع ہسپتال کے ڈاکٹرز کے معطلی کو لے کر کیے گئے وعدوں کو پورا کریں۔'