ETV Bharat / city

جموں و کشمیر میں تمام اہم تنصیبات اور جگہوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی: دلباغ سنگھ

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ ڈرونز کا استعمال بذات خود ایک خطرہ ہے جس سے نمٹنے کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

دلباغ سنگھ
دلباغ سنگھ
author img

By

Published : Jul 2, 2021, 10:38 PM IST

انہوں نے کہا کہ جموں ایئر فورس سٹیشن پر حالیہ فضائی حملے کے پیش نظر تمام اہم تنصیبات اور جگہوں کی سکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔

دلباغ سنگھ نے جمعے کو یہاں ایس پی ایس پولیس ٹریننگ سکول کٹھوعہ میں منعقدہ اٹسٹیشن و پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو بتایا'ڈرون کا استعمال بذات خود ایک خطرہ ہے۔ اس کا ملک دشمن عناصر کی طرف سے استعمال ہو چکا ہے۔ ہم اس خطرے سے نمٹنے کے اقدامات اٹھا رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'سبھی سکیورٹی ایجنسیاں مل کر کام کر رہی ہیں۔ تمام اہم تنصیبات اور جگہوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کچھ اضافی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کو ہم میڈیا کے سامنے بیان نہیں کر سکتے ہیں'۔

پولیس سربراہ نے کہا کہ جموں ایئر فورس سٹیشن پر حالیہ فضائی حملے کی تحقیقات جاری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'تحقیقات اس مقام پر نہیں پہنچی ہے جہاں ہم یہ کہہ سکے کہ کون ملوث ہے۔ چونکہ ہم نے ماضی قریب میں دیکھا ہے کہ لشکر طیبہ نے ہتھیار اور منشیات سرحد کے اس پار بھیجنے کے لئے ڈرونز کا استعمال کیا ہے لہٰذا اس بنیاد پر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ حالیہ حملوں میں لشکر طیبہ کا ہاتھ ہو سکتا ہے'۔

دلباغ سنگھ نے کہا کہ وادی کشمیر میں آنے والے دنوں میں جنگجو مخالف آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہماری کوشش ہے کہ امن اور عام لوگوں کی جانوں کے دشمنوں کا صفایا کیا جائے۔ جنگجوئوں کو پوری طرح سے ناکامیاب کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ نوجوان امن کی پہل میں ہمارا حصہ بنے۔ نوجوان ایسی سرگرمیوں سے دور رہیں جو ان کے لئے ٹھیک نہیں ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس سربراہ نے کہا کہ جنگجوئوں کی صفوں میں مقامی نوجوانوں کی بھرتی کے رجحان میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم نوجوانوں کو مثبت کاموں میں مصروف رکھنے کے لئے کوشاں ہیں۔ پہلے کے مقابلے میں ریکروٹمنٹ نا کے برابر ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں ریکروٹمنٹ میں مزید کمی آئے گی'۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.