EC begins revision of electoral rolls in J&K: جموں و کشمیر میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے لیے افسران کی تقرری - الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں و کشمیر میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے لیے شیڈول
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں وکشمیر یونین ٹیریٹری میں "عوامی نمائندگی ایکٹ-1950" کے تحت ڈی ای اوز، ای آر اوز، اے ای آر اوز کی تقرری کے لیے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں Review of Electoral Rolls in Jammu and Kashmir
ایک اہم پیش رفت کے تحت الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں و کشمیر میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے لیے شیڈول کی نقاب کشائی سے قبل ضلعی انتخابی افسران (ڈی ای اوز)، الیکٹورل رجسٹریشن افسران (ای آر اوز) اور اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن افسران (اے ای آر اوز) کو مقرر کیا ہے۔ Review of Electoral Rolls in Jammu and Kashmir
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں اور کشمیر یونین ٹیریٹری میں "عوامی نمائندگی ایکٹ-1950" کے تحت ڈی ای اوز، ای آر اوز، اے ای آر اوز کی تقرری کے لیے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں۔ایک نوٹیفکیشن کے مطابق خطے کے تمام 20 ڈپٹی کمشنرز کو ڈی ای اوز نامزد کر دیا گیا ہے۔ کمیشن نے ان حلقوں کی بھی وضاحت کی ہے جن پر ڈی ای اوز دائرہ اختیار استعمال کریں گے۔
ایک اور نوٹیفکیشن میں، کمیشن نے جموں و کشمیر کے 90 اسمبلی حلقوں کے لیے انتخابی رجسٹریشن افسر کے طور پر 90 افسران کو تعینات کیا ہے۔کمشن نے 90 اسمبلی حلقوں کے ای آر اوز کی مدد کے لیے 243 افسروں کو اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن افسر کے طور پر بھی مقرر کیا ہے۔ ان میں سے 112 کو کشمیر کی 47 سیٹوں کے لیے اور 131 کو جموں کی 43 سیٹوں کے لیے بطور اے ای آر اوز مقرر کیا گیا ہے۔کمیشن نے سرینگر اور جموں کے کنٹونمنٹ علاقوں کے لیے دو افسران کو بطور اے ای آر اوز بھی تعینات کیا ہے۔ اس میں مزید کشمیری پنڈتوں کے لیے تین افسروں کو بھی مقرر کیا ہے جو جموں و کشمیر کے 47 اسمبلی حلقوں کے ای آر اوز کی مدد کریں گے۔
واضع رہے کہ جموں و کشمیر کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ 31 اگست تک تیار ہو جانے کا امکان ہے جس کے بعد ووٹر لسٹ کی نظرثانی کا کام کیا جائے گا۔
TAGGED:
جموں وکشمیر یونین ٹیریٹری