ETV Bharat / city

Mehbooba & Omar on karnataka High court Verdict: کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے پر محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کا ردعمل - کرناٹک ہائی کورٹ کا حجاب پر پابندی برقرار

کرناٹک ہائی کورٹ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی تمام درخواستوں کو خارج کیے جانے پر جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ نے فیصلے کو 'مایوس کن' قرار دیا۔

Mehbooba & Omar on karnataka High court
کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے پر محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کا ردعمل
author img

By

Published : Mar 15, 2022, 1:03 PM IST

Updated : Mar 15, 2022, 2:01 PM IST

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ "کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔ اس سے قطع نظر کہ آپ حجاب کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ یہ لباس کی کسی چیز کے بارے میں نہیں ہے، یہ عورت کے حق کے بارے میں ہے کہ وہ اس بات کا انتخاب کرے کہ وہ کس طرح کا لباس پہننا چاہتی ہے۔"

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "عدالت نے بنیادی حق کو برقرار نہیں رکھ کر ٹھیک نہیں کیا"

کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمر عبداللہ کا ردعمل

وہیں سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ "کرناٹک ہائی کورٹ کا حجاب پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے۔ ایک طرف ہم خواتین کو بااختیار بنانے کی بات کرتے ہیں لیکن پھر بھی ہم انہیں بنیادی انتخابی حق سے محروم رکھ رہے ہیں۔"

کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے پر محبوبہ مفتی کا ردعمل

یہ بھی پڑھیں:

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "یہ صرف مذہب کے بارے میں نہیں ہے بلکہ انتخاب کی آزادی ہے۔"

واضح رہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے آج فیصلہ سناتے ہوئے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی تمام درخواستوں کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ حجاب پہننا اسلام میں ضروری نہیں ہے۔

Last Updated : Mar 15, 2022, 2:01 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.