سرینگر: وادی کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں اس کے بعد موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کا امکان ہے تاہم 9 ستمبر تک موسم ابر آلود رہنے کی توقع ہے جس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں بھی ہوسکتی ہیں۔ Rain forecast in Kashmir
ان کا کہنا تھا کہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اسی مدت کے دوران پہلگام میں 1.7 ملی میٹر، کپوارہ میں سب سے زیادہ 8.7 ملی میٹر اور قاضی گنڈ میں 1.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ ادھر وادی میں رک رک کر بارشوں کے باوجود شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہوا ہے۔ گرمائی درالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت18.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت13.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت16.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش کا امکان
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت16.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ دریں اثنا وادی میں پیر کو صبح سے ہی موسم ابر آلود رہا اور رک رک کر بارشوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
یو این آئی