جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ پر یوتھ کنونشنPDP's Youth Convention in Srinagar کا انعقاد ہونے والا تھا، جس میں تقریباً تین ہزار کارکنان شرکت کرنے والے تھے۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے رہنمایانہ خطوط کے پیش نظر تقریب کے انعقاد کی اجازت نہیں دی گئی۔
پی ڈی پی کارکنان نے آج یوتھ کنونشن کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ دینے کو لے کر سرینگر میں احتجاج کیا۔ سابق رکن اسمبلی اعجاز میر نے احتجاج کی قیادت کی۔
پولیس اہلکاروں نے محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ گپکار کی طرف جانے والے راستوں کو سیل کردیا تھا، جبکہ محبوبہ مفتی نظر بند Mehbooba Mufti Placed Under House Arrest رکھی گئیں۔ اور پارٹی کے دفتر پر کسی بھی رہنما یا کارکن کو جانے سے روکا گیا۔ اس کے علاوہ دفتر کے باہر پولیس کی نفری تعینات تھی۔ کارکنان نے دفتر کی جانب جانے کی کوشش کی تاہم انہیں اجازت نہیں دی گئی ۔
انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے سازش کے تحت پی ڈی پی کو تقریب منعقد کرنے کی جازت نہیں دی گئی ہے۔ جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کو تقاریب اور یلیوں کے انعقاد کی اجازت ہے۔
مزید پڑھیں:Mehbooba Mufti House Arrest In Srinagar: پی ڈی پی کنوشن پر پابندی کے ساتھ محبوبہ مفتی گھر میں نظر بند
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ یہ نہیں چاہتی ہے کہ پی ڈی پی لوگوں کی نمائندگی کرے اور عوام کے حقوق کے اپنی آواز بلند کرے ۔