پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کورونا کے شکار ہو گئے ہیں۔ اس کی اطلاع انہوں نے خود ٹویٹ کرتے ہوئے دی۔
وارف علوی نے ٹویٹ میں کہا کہ 'میرا کورونا ٹیسٹ پازٹیو آیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ کورونا کے تمام متاثرین پر رحم فرمائے۔ براہ کرم احتیاطی تدابیر اپنائیں۔'
انہوں نے کہا کہ وہ کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لے چکے ہیں اور دوسری ڈوز ایک ہفتے بعد لگنی تھی جس کے بعد اینٹی باڈیز بننا شروع ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ میں بھی کورونا کی ویکسین لگوانے کے بعد مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ بھی قرنطینہ میں ہیں۔