سرینگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہفتے کی صبح بہار سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور دریائے جہلم سے ریت نکلنے کے دوران غرقآب ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے بدری پورہ کاؤنی گاؤں میں ہفتے ہی صبح مزدورں کا ایک گروپ دریائے جہلم سے ریت نکال رہا تھا کہ اس دوران ایک غیر مقامی مزدور پھسل کر دریا میں ڈوب گیا۔ Non Local Laborer Drowned in in Pulwama
مذکورہ مزدور کی شناخت 19 سالہ محمد عادل ساکن بہار کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Labourer Body Recovered سری نگر میں دریائے جہلم میں غرقآب ہونے والے مزدور کی لاش دو روز بعد برآمد
واضح رہے کہ اس سے قبل یکم اگست کو سری نگر کے سونہ علاقے میں دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران ایک مزدور غرقاب ہو گیا تھا جس کی لاش ہفتے کی صبح راج باغ علاقے سے بر آمد کی گئی۔ مزدور کی شناخت 22 سالہ جعفر وانی کے بطور ہوئی تھی۔