وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج ایک افواہ تیزی سے پھیل گئی جس میں کہا گیا کہ ضلع میں ایک شخص کی ویکسینیشن کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے جو کہ سراسر ایک افواہ ثابت ہوئی ہے۔
در اصل بڈگام ضلع میں آج ایک افواہ پھیلی کہ چک پورہ (بی کے پورہ) کے ایک شخص کی ویکسینیشن کے فوراً بعد موت واقع ہوئی۔
اس ضمن میں سی ایم او بڈگام ڈاکٹر تجمل حسین خان نے فون پر بتایا کہ ضلع کے اندر جو افواہ تیزی سے پھیلی ہے، اس میں کوئی سچائی نہیں ہے بلکہ وہ ایک بےبنیاد بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن کو بھی ٹیکہ لگایا گیا ہے، وہ بالکل ٹھیک ہے اور اس سے ایسا کچھ نہیں ہوتا ہے۔
بلاک میڈیکل آفیسر بی کے پورہ نے بھی فون پر اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اس طرح کی افواہ پر دھیان نہیں دینا چاہیے۔
وہیں سی ایم او بڈگام نے مزید بتایا کہ میں نے اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی ہے اور وہ اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔