ETV Bharat / city

Farooq Abdullah Hits Back at Amit Shah وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل - عبداللہ نے اپنے دور حکومت کی حصولیابیاں گنائیں

فاروق عبداللہ نے مرکزی وزیر داخلہ کی نکتہ چینی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امت شاہ کا یہ بیان کہ ستر برسوں میں جموں و کشمیر میں کوئی تعمیر و ترقی نہیں ہوئی، حقیقت سے بعید بیان ہے۔ NC President Farooq Abdullah responds to HM Amit Shah's statement

فاروق عبداللہ
فاروق عبداللہ
author img

By

Published : Oct 7, 2022, 8:03 AM IST

جمو ں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے امت شاہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس حکومت نے سنہ 1948 سے 2014 تک جب بھی اقتدار میں رہی، جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ NC President Farooq Abdullah responds to HM Amit Shah's statement

نیشنل کانفرنس کی طرف سے فاروق عبداللہ کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیشنل کانفرس کے تعلق سے وزیر داخلہ امت شاہ کا یہ کہنا کہ ستر برسوں میں جموں و کشمیر میں کوئی تعمیر و ترقی نہیں ہوئی ہے، حقیقت سے بعید بیان ہے۔

فاروق عبداللہ نے اپنے بیان میں سنہ 1948 تا 1953، 1977 سے 1983، 1986 سے 1989، 1996 سے 2002 اور 2008 سے 2014 تک نیشنل کانفرنس کے دور اقتدار میں ان تمام بڑے پروجکٹز کی فہرست پیش کرتے ہوئے کہا کہ امت شاہ کو ان کا ذکر کرنا چاہیے تھا۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر داخلہ نے جموں کشمیر کے تین روزہ دورہ کے دوران بارہمولہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان دونوں خاندانوں نے جموں کشمیر میں رشوت خوری کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے اور صرف اپنے خاندانوں کو آباد کیا ہے۔
مزید پڑھیں:Farooq Abdullah On Future Generations حقوق کی بحالی کیلئے کھڑے نہیں ہوئے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی

فاروق عبداللہ نے ہسپتالوں، لالجز، اسکولز، سرکاری عمارتوں، مختلف اسکیمز، تعلیم کی شرح، شعبہ صنعت، پن بجلی، سڑکیں وغیرہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتظامیہ نے جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی کو اپنے طرف منسوب کیا ہے لیکن حقیقت اور پروپیگنڈہ دو مختلف معاملے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.