این سی کے نائب صدر عمر عبداللہ ، پی ڈی پی کے جنرل سکریٹری غلام نبی ہنجورا، پی ڈی پی یوتھ صدر وحید پارہ اور عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ آج صبح کارگل روانہ ہوگئے ہیں۔
جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لئے لوگوں کو متحرک کرنے اور گپکر اعلامیہ کے تحت عوام کو متحد کرنےکا یہ عمل ہے۔ مذکور رہنماوں نے سومناتھ کو عبور کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر کے سابق وزرائے اعلی فاروق عبداللہ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی مسلسل ریاست کے خصوصی موقف کو بحال کرنے مرکز سے مطالبہ کررہے ہیں۔