ETV Bharat / city

بڈگام: مختار عباس نقوی کا دورہ بڈگام

اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کئی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

author img

By

Published : Oct 7, 2021, 6:01 PM IST

بڈگام: مختار عباس نقوی کا دورہ بڈگام
بڈگام: مختار عباس نقوی کا دورہ بڈگام

مرکزی وزراء کا دورۂ کشمیر لگاتار جاری ہے۔ اس ضمن میں اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کئی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، دورے کے دوران مختار عباس نقوی نے سیاحتی مقام دودھ پتھری میں ٹی-ٹونٹی ہوٹل کا افتتاح کیا۔

بڈگام: مختار عباس نقوی کا دورہ بڈگام

اس دوران انہوں نے وہاں کے گجر بکروال ممبران کے ساتھ ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے وہیں دودھ پتھری میں پارکنگ کا بھی افتتاح کیا۔ اس دوران انہوں نے ٹی آر سی دودھ پتھری میں پنچایت راج انسٹی ٹیوٹ کے ممبران سے بھی بات کی اور ان کے مسائل سنے، دودھ پتھری سے نکل کر مختار عباس نقوی نے نو بگ بڈگام میں ہائی ڈینسٹی سیب کے باغ کا جائزہ لیا اور محکمۂ زراعت کے کام کی تعریف کی۔

صدر مقام بڈگام میں مختار عباس نقوی نے شیپ ہسبنڈری کی ویٹرنری کی سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے علاوہ نقوی نے نیو کانفرنس ہال بڈگام میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی اور ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں مسلسل حملے شیطانی طاقتوں کی سوچی سمجھی سازش: مختارعباس نقوی

مختار عباس نقوی نے اس دوران کہا کہ حکومت کی جانب سے یہاں کئی اسکیمیں جاری ہیں اور ان اسکیموں کو زمینی سطح پر عمل درآمد کرنے اور ان کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی حکومت پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو فائدہ پہنچانے اور یہاں بڑے پیمانہ پر تعمیر وترقی کے لیے وزراء کے دورے منعقد کیے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.