جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ انہیں گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وہ ہلاک کشمیری پنڈت سنیل کمار کے گھر والوں سے ملنے جا رہی تھیں، اسی دوران سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا۔
-
GOI wants to push the plight of Kashmiri pandits under the rug because its their callous policies that’ve led to unfortunate targeted killings of those who chose not to flee. Projecting us mainstream as their enemy is why Ive been placed under house arrest today. pic.twitter.com/GliRJaJX45
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) August 21, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">GOI wants to push the plight of Kashmiri pandits under the rug because its their callous policies that’ve led to unfortunate targeted killings of those who chose not to flee. Projecting us mainstream as their enemy is why Ive been placed under house arrest today. pic.twitter.com/GliRJaJX45
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) August 21, 2022GOI wants to push the plight of Kashmiri pandits under the rug because its their callous policies that’ve led to unfortunate targeted killings of those who chose not to flee. Projecting us mainstream as their enemy is why Ive been placed under house arrest today. pic.twitter.com/GliRJaJX45
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) August 21, 2022
محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ''مرکزی حکومت کشمیری پنڈتوں کے درد کی پردہ پوشی کر رہی ہے۔ مرکز کی سخت پالیسیوں کی وجہ سے ان کشمیری پنڈتوں کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی جنہوں نے وادی سے بھاگنے کا انتخاب نہیں کیا۔ اس طرح حکومت ہمیں سب کے سامنے کشمیری پنڈتوں کا دشمن بنا کر پیش کر رہی ہے۔ اسی لیے مجھے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔"
انہوں نے کہا وہ مہلوک کشمیری پنڈت سنیل کمار کی تعزیت کے لئے شوپیاں جانا چاہتی تھیں، لیکن انہیں نظر بند کیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کو سیکورٹی خطرات کے بہانے نظر بند کیا جارہا ہے جب کہ خود انتظامیہ کے افسران کشمیر کے کونے کونے میں گھوم پھر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل انتظامیہ کی جانب سے متعد دفعہ محبوبہ مفتی کو نظر بند کیا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں:پلوامہ جانے سے قبل محبوبہ مفتی نظربند