ETV Bharat / city

ترال: بس اسٹینڈ میں مین ہول سے عوام پریشان - متعلقہ حکام خاموش تماشائی

ایک شہری کے مطابق 'مین ہول ترال کی جملہ آبادی کے لیے موت کا کنواں ثابت ہورہا ہے لیکن عوام کی کسی کو فکر نہیں ہے'۔

man hole in Bus stand
بس اسٹینڈ میں مین ہول
author img

By

Published : Sep 9, 2021, 7:20 PM IST

بس اسٹینڈ ترال میں بغیر ڈھکن کا ایک ہول آبادی کے لیے خطرناک ہے کیونکہ یہ مین ہول مسافروں کے لیے موت کا کنواں ثابت ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روزانہ ہزاروں افراد اس مین ہول کے پاس سے ہوکر گزرتے ہیں اور کئی لوگ اس میں گر بھی جاتے ہیں لیکن مین ہول کو بند کرنے میں محکمہ آر اینڈ بی ناکام ہے۔

بس اسٹینڈ میں مین ہول

مقامی شہری ریاض احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ نہ جانے آر اینڈ بی محکمہ نے کن وجوہات کی بنا پر اس کو نہیں ڈھکا ہے۔ یہ مین ہول عوام کے لیے وبال جان بن گیا ہے اور اب تک کئی حادثے یہاں پیش بھی آئے لیکن متعلقہ حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترال: سرما کے دوران معقول بجلی سپلائی فراہم کرنے کی عوامی مانگ

ایک اور شہری بشیر احمد نے بتایا کہ یہ مین ہول ترال کی جملہ آبادی کے لیے موت کا کنواں ثابت ہورہا ہے لیکن عوام کی کسی کو فکر نہیں ہے۔ آبادی نے مطالبہ کیا ہے کہ مین ہول کو جلد از جلد بند کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.