صوبہ جموں و کشمیر کے کمشنر بصیرخان اس معاملے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی بات کہی۔
سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بصیر خان نے کہا کہ وہ اس معاملے میں ہورہی تحقیقات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آپس میں بھائی چارہ، امن و امان اور قانون کا ساتھ دیں۔
واضح رہے کہ پولیس کے مطابق شمالی کشمیر کے سمبل علاقے میں طاہر احمد نے تین سالہ معصوم بچی کے ساتھجنسی زیادتی کی ہے، جس سے وادی بھر میں غم اور تشویش کی لہر دوڑ گئی اور کئی مقامات پر احتجاج کئے جارہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ اس معاملہ میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تفتیش کر رہی ہے۔