ETV Bharat / city

شمشان گھاٹ میں فینسنگ نہ ہونے سے عوام پریشان - مختلف محکموں کے چکر لگا رہے ہیں

قبرستان کے پاس دیوار نہ ہونے کی وجہ سے چرواہے بھیڑ بکریوں کو اس شمشان گھاٹ میں کھلا چھوڑ دیتے ہیں۔

fencing for graveyard
فینسنگ نہ ہونے سے عوام پریشان
author img

By

Published : Sep 7, 2021, 11:09 PM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں قائم نمبل علاقہ ہندو مسلم اور سکھ اتحاد کا مرکز ہے۔ علاقہ میں ہندو، مسلم اور سکھ لوگ مل جھل کر رہتے ہیں۔ اسی نمبل علاقہ میں ایک سکھ محلہ ہے، جہاں پر تقریباً 250 سے زائد سکھ کمبے رہائش پزیر ہیں۔ علاقہ میں اگر کوئی مر جائے تو اسے تقریباً 2 کلو میٹر دور پر قائم شمشان گھاٹ پہنچانا پڑتا ہے، لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ شمشان گھاٹ پر دیوار بندی نہ ہونے سے علاقہ میں رہائش پزیر سکھوں کو کئی دکتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

فینسنگ نہ ہونے سے عوام پریشان

مقامی لوگوں کےمطابق شمشان گھاٹ پر فیسنگ کرانا ان کی دیرینا مانگ رہی ہے، لیکن انتظامیہ نے ہمیشہ چشم پوشی کا مظاہرہ کیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ دس سالوں سے وہ اس ایک کنال کی اراضی پر مشتمل شمشان گھاٹ پر دیوار بندی کی مانگ کو لیکر مختلف محکموں کے چکر لگا رہے ہیں، جس کے بعد شمشان گھاٹ کے آدھے حصہ پر تھوڑی سی فینسنگ کی گئی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق شمشان گھاٹ میں مردوں کو جلانے کے لئے لکڑیاں درکار ہوتی ہے، لیکن ان لکڑیوں کو رکھنے کے لئے بھی کوئی شیڈ تعمیر نہیں کیا گیا ہے۔ لوگوں نے اپنی لاگت سے شمشان گھاٹ میں ایک ٹین شیڈ تعمیر کیا تھا، لیکن اس کی مرمت نہ ہونے سے خراب موسمی صورتحال میں لکڑیاں بھیگ جاتی ہے، جس کی وجہ سے مردوں کو جلانے میں کافی دشواریاں درکار ہوتی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے فینسنگ کے مطالبے کے تعلق سے کئی بار عرضی بھی دی۔ مقامی لوگوں کے مطابق چرواہے بھیڑ بکریوں کو اس شمشام گھاٹ میں کھلا چھوڈ دیتے ہیں۔ شمشان گھاٹ میں بھیڑ بکریوں کا گھوبر بھی پڑا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ای ٹی وی بھارت کی خبر کے بعد جی ایم سی انتظامیہ متحرک

معاملے کی کیفیت کو دیکھتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب یہ مسئلہ محکمہ دیہی ترقی کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر عرشی رسول کی نوٹس میں لایا، تو انہوں نے کہا کہ مزکورہ شمشان گھاٹ کو محکمہ نے 14 ایف سی کے تحت آٹھویں مرحلے میں رکھا ہے، جس میں مزکورہ پروجیکٹ کے لیے ایک لاکھ بیس ہزار روپے مختص رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جونہی پروجیکٹ کا اپرول آجائے گا، تو مزکورہ شمشان گھاٹ پر فینسنگ کا کام شروع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.