ETV Bharat / city

Kashmir Weather کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان

وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پہاڑی علاقوں خاص طور پر کپواڑہ اور ٹنگڈار کے شمال مغربی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جب کہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ Light Snowfall in Kashmir

کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان

author img

By

Published : Oct 12, 2022, 11:46 AM IST

Updated : Oct 12, 2022, 1:09 PM IST

سری نگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جب کہ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پہاڑی علاقوں خاص طور پر کپواڑہ اور ٹنگڈار کے شمال مغربی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جب کہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ rain forecast in Kashmir

انہوں نے کہا کہ تاہم اس کے بعد موسم میں تبدیلی واقع ہوسکتی ہے اور پھر13 اکتوبر سے18 اکتوبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔ ادھر وادی میں گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Snowfall On Pir Panjal Mountains پیر پنجال میں رواں برس کی پہلی برفباری

سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

Last Updated : Oct 12, 2022, 1:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.