ETV Bharat / city

غیر قانونی طریقے سے مواد ڈھونے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی - خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 138 ایف آئی آر درج

لیکس اینڈ وائر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین بشیر احمد بٹ کے مطابق رواں برس جنوری مہینے سے اب تک خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 138 ایف آئی آر درج کیے جاچکے ہیں۔ تعمیراتی مواد سے لدی پانچ گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے جب کہ متعدد غیر قانونی طریقے سے تعمیر شدہ ڈھانچوں کو مسمار کیا گیا ہے۔

lawda-started-checking
گاڑیوں کے خلاف کارروائی
author img

By

Published : Sep 11, 2021, 6:22 PM IST

Updated : Sep 11, 2021, 8:03 PM IST

لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی جہاں جھیل ڈل کے آس پاس اور غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کے لیے انہدامی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، وہیں ان افراد کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، جو رات کے اندھیرے میں تعیمرات مواد غیر قانونی طور سے لانے کا کام انجام دے رہے ہیں۔

گاڑیوں کے خلاف کارروائی

اسی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے نو اور 10 ستمبر کی درمیانی شب لاوڈا کی انفورسمنٹ ونگ کے چینگ سکوارڈ نے ایک حیرت انگیز ناکے کے دوران غیر قانونی طور پر تعمیری مواد سے لدے ایک ٹیپر زیر رجشٹریشن نمبر jk01p_1321 کو اپنے قبضے میں لے کر نشاط پالیس کے حوالے کر دیا۔

اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 188 /ipc/92/21 کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔ لیکس اینڈ وائر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین بشیر احمد بٹ کے مطابق رواں برس جنوری مہینے سے اب تک خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 138 ایف آئی آر درج کیے جا چکے ہے۔ تعمیراتی مواد سے لدی پانچ گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے جبکہ متعدد غیر قانونی طریقے سے تعمیر شدہ ڈھانچوں کو مسمار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈل جھیل کے اردگرد ٹھوس بنیادوں پر انہدامی کارروائی ہوگی

وائس چیئرمین لاوڈا نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جھیل ڈل اور اس کے گردانواح میں غیر قانونی طریقے سے ڈھانچے تعمیر کرنے سے باز آئے۔ وہیں ان افراد کو بھی انتباہ کیا گیا ہے جوکہ مذکورہ علاقوں میں تعمیراتی مواد گاڑیوں کے ذریعے لانے اور لے جانے کا کام انجام دے رہے ہیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Last Updated : Sep 11, 2021, 8:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.