راجوری: جموں و کمشیر کے ضلع راجوری کے مرکزی جامع مسجد کھیورہ راجوری وارڑ نمبر 1 کے امام و خطیب مولانا باغ حسین کا انتقال ہوگیا۔ مولانا مرحوم ضلع راجوری کے باوقار اور معزز شخصیات میں سے ایک تھے۔ عرصہ دراز سے مرکزی جامع مسجد میں امام و خطیب کے عہدہ پر فائز تھے۔
ان کے انتقال پُر ملاکی خبر عام ہوتے ہی راجوری ضلع میں غم و اندوہ کے بادل چھاگئے۔ مرحوم ایک دینی شخصیت کے ساتھ ساتھ ہی ایک اچھے اور با اخلاق انسان تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں منگوٹہ میں ادا کی جائے گی۔ Imam Jamia Masjid Rajouri Is No More
مزید پڑھیں:Hurriyat on Altaf Shah's death الطاف شاہ کی وفات پر حریت نے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا