ETV Bharat / city

JK-AC Approves Transfer of Land: جموں و کشمیر میں عوامی مقاصد کیلئے زمین منتقلی کی تجویز منظور - اراضی منتقلی سے متعلق میٹنگ منعقد

ضلع پلوامہ کے جواہر پورہ میں ہیلتھ سینٹر کی تعمیر کے لیے محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے لیے 2 کنال اور 5 مرلہ اراضی کی منتقلی کی منظوری دی گئی۔ اس ادارہ کے تعمیراتی امور کے مکمل ہوجانے کے بعد قرب و جوار کے لوگوں کو یہاں سے طبی سہولیات ملنے کی امید ہے۔ Administrative Council J&K Approves Transfer Of Land For Various Public Purposes

زمین کی منتقلی کو منظوری
زمین کی منتقلی کو منظوری
author img

By

Published : Feb 24, 2022, 10:11 AM IST

جموں: لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں اِنتظامی کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں محکمہ ریونیو کی جانب سے مختلف مقامات کے زمینوں کے مختلف حصوں کو عوامی مقاصد کے لیے منتقل کرنے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔AC Approves Transfer of State Land for Various Public Purposes

اس مٹینگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان، مشیر راجیو رائے بھٹناگر، چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔

اِنتظامی کونسل نے ضلع کولگام کے گاﺅں فرسل میں ایک نئے سرکاری ڈگری کالج کی تعمیر کے لئے 63کنال 4مرلہ اراضی کی منتقلی کو منظوری دی۔

اراضی کو منقتل کرنے کے فیصلے کا مقصد قرب و جوار میں طلبا کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اور مختلف بھرتی ایجنسیوں کے ذریعے تدریسی اور غیر تدریسی محکمہ میں روز گار کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔

ضلع پلوامہ کے جواہر پورہ میں ہیلتھ سینٹر کی تعمیر کے لئے محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے لئے 2کنال اور 5مرلہ اراضی کی منتقلی کی منظوری دی گئی ہے۔ اس ادارہ کے تعمیراتی امور کے مکمل ہوجانے کے بعد قرب و جوار کے لوگوں کو یہاں سے طبی سہولیات ملنے کی امید ہے۔

اِنتظامی کونسل نے ضلع پلوامہ کے گاﺅں ملا واری کے نیوا میں پولیس چوکی کی تعمیر کے لیے 5 کنال اراضی منتقلی کو بھی منظوری دی ہے۔

مذکورہ علاقہ میں نئی پولیس چوکی کی سرگرمیوں، سکیورٹی سے متعلق واقعات پر نظر رکھنے اور ناگہانی واقعات کے وقت بر وقت امداد سمیت متعدد امور انجام دیے جائیں گے۔

ضلع کٹھوعہ کی تحصیل مہان پور کے گاﺅں ڈمبرامیں واقع 148 کنال اراضی کا ایک حصہ محکمہ جیل خانہ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

جموں میں جدید نوعیت کے ٹرمنل کی تعمیر کیلئے اراضی کی منتقلی کا عمل تیز

غداری اور بغاوت میں معاملوں میں سزا یافتہ لوگوں کے لیے ہائی سکیورٹی جیل کی تعمیر کا مقصد خطے کی سیکورٹی کی ضروریات کو پورا کرنا اور قومی سلامتی کے نظام کو مستحکم کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.