ETV Bharat / city

Jan Aushadhi Diwas: سرینگر میں جن اوشدھی دیوس کا اہتمام

author img

By

Published : Mar 7, 2022, 7:52 PM IST

ضلع سرینگر میں جن اوشدھی دیوس Jan Aushadhi Diwas کے موقع پر پیر کے روز گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کوٹھی باغ Govt Higher Secondary School Kothi Bagh میں ایک خاص تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جن اوشدھی دیوس Jan Aushadhi Diwas کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی Prime Minister Narendra Modi نے بھی آن لائن خطاب کیا، وہیں ان لوگوں سے بھی بات کی جو کہ جن اوشدھی ادویات سے استفادہ کر رہے ہیں۔

Jan Aushadhi Diwas
سرینگر میں جن اوشدھی دیوس کا اہتمام

سرینگر: ہر برس کی طرح اس برس بھی 7 مارچ کو جن اوشدھی دیوس Jan Aushadhi Diwas منایا گیا۔ اس حوالے سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں خاص تقریبات کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جن اوشدھی دیوس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی Prime Minister Narendra Modi نے آن لائن خطاب کیا اور ان لوگوں سے بات کی جو جن اوشدھی ادویات Jan Aushadhi Medicine سے استفادہ کر رہے ہیں۔

سرینگر میں جن اوشدھی دیوس کا اہتمام
ضلع سرینگر میں جن اوشدھی دیوس کے موقع پر پیر کے روز گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کوٹھی باغ میں ایک خاص تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں صحت ودیگر محکمہ کے کئی اعلی عہدیداران کے علاوہ کئی رضاکاروں اور طالبات نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں ماہرین نے جنرک ادویات کے استعمال اور جن اوشدھی پروجیکٹ کے فوائد سے متعلق حاضرین کو آگاہی دی اور ایسی کئی غلط فہمیوں کو دور کیا جوکہ ان کم قیمت جنرک ادویات سے متعلق لوگوں میں پائی جاتی ہے۔
اس موقع پر ماہرین نے کہا کہ 'یہ دوائیاں ایک عام برانڈڈ کمپنی کی ادویات کی طرح ہی کام کرتی ہیں اور ان ادویات میں ویسا ہی اثر پایا جاتا ہے۔ ہاں اتنا ضرور ہے کہ جن اوشدھی ادویات میں مارکیٹنگ کا کوئی معاملہ نہیں رہتا ہے، ایسے میں یہ ادویات ایک مینوفیکچرینگ یونٹ سے براہ راست دکانوں تک پہنچتی ہیں، جس وجہ سے یہ عام ادویات سے کم قیمت میں مل جاتی ہیں۔
اس کا مقصد یہی ہے کہ ان ادویات سے غریبوں کو فائدہ پہنچے جو بازار میں قیمتی ادویات خریدنے کی طاقت نہیں رکھتے۔

واضح رہے جن اوشدھی ہفتہ ہر برس یکم مارچ سے 7 مارچ کے درمیان منایا جاتا ہے، اس دن کی مناسبت سے اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.