آج صبح تازہ برف باری شروع ہونے سے ٹنل کے پاس پھسلن پیدا ہو گئ ہے۔ ادھر مسلسل بارشوں کی وجہ سے ڈگڈول اور پنتھیال کے مقامات پر پتھر گرنے کے واقعات میں تیزی آئی ہے جس کے سبب شاہراہ بحال کرنے میں رکاوٹیں حائل ہو رہی ہے۔
قومی شاہراہ کے مسلسل بند رہنے کی وجہ سے سینکڑوں مسافر و مال بردار گاڑیاں ٹنل کے دونوں اطراف درماندہ ہیں۔ سردی کی دقت و اشیاء ضروری کی قلت کی وجہ سے ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
وہیں بیکن کی جانب سے مشینری اور عملہ کو کام پر لگایا گیا ہے اور قومی شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کے لئے کام جاری ہے۔