ETV Bharat / city

سرینگر اور بڈگام میں موبائل اںٹرنیٹ خدمات بحال - मोबाइल इंटरनेट पुनर्स्थापित करें

سرینگر اور بڈگام اضلاع میں آج شام موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بحال کر دیا گیا۔

فوٹو
فوٹو
author img

By

Published : Sep 7, 2021, 6:13 PM IST

Updated : Sep 7, 2021, 7:49 PM IST

کشمیر زون پولیس نے ضلع سرینگر اور بڈگام میں موبائل انٹرنیٹ بحال ہونے کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے۔ ٹویٹ میں پولیس نے آئی جی پی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج شام تقریباً سات بجے بڈگام اور سرینگر میں بھی موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بحال کیا جائے گا۔

ٹویٹ
ٹویٹ

پولیس نے ٹویٹ میں انٹرنیٹ کی معطلی سے طلباء کو ہونے والی پریشانی پر معذرت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ کل شام کو بڈگام اور سرینگر کو چھوڑ کر وادی کے تمام اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو پانچ روز بعد بحال کیا گیا تھا۔ کل ہی آئی جی پی نے یہ جانکاری دی تھی کہ سکیورٹی ریویو کے بعد ہی بڈگام اور سرینگر میں بھی موبائل انٹرنیٹ بحال کرنے کے حوالے سے فیصلہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Kashmir Train Service:پانچ روز بعد کشمیر میں ریل خدمات دوبارہ بحال

واضح رہے کہ سینیئر علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کی وفات کے بعد وادی میں احتیاطی طور پر مواصلاتی نظام کو معطل کیا گیا تھا۔ تاہم اس کے بعد آہستہ آہستہ پہلے براڈ بینڈ انٹرنیٹ اور پھر موبائل کالنگ کو بحال کیا گیا۔

Last Updated : Sep 7, 2021, 7:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.