محکمہ انکم ٹیکس Income Tax Department At Pulwama نے ضلع انتظامیہ پلوامہ کے اشتراک سے آج ایک آؤٹ ریچ پروگرام ’ملاقات‘ Mulaqaat کا انعقاد کیا جب کہ اس پروگرام میں پرنسپل کمشنر انکم ٹیکس منوج پال سنگھ، ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں تاجر برادری، مقامی نوجوانوں، صنعت کاروں، کاشت کاروں، چھوٹے دکانداروں و دیگر شعبوں کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کیا گیا تاہم انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی کے حوالہ سے معلومات فراہم کی گئیں۔
اجلاس میں شکایات اور تجاویز بھی پیش کی گئیں اور ٹیکس دہندگان کو درپیش مشکلات سے بھی واقف کروایا گیا۔ براہ راست اور بالواسطہ ٹیکسوں کے سلسلے میں درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور نوجوانوں کو ٹیکس ادا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے شعور بیدار کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
اس موقع پر ایم پی سنگھ نے یقین دلایا ہے کہ محکمۂ انکم ٹیکس اپنے تخمینہ داروں کے لیے بہترین ٹیکس دہندگان کی خدمات کے لیے پابند عہد ہے اور یقین دلایا کہ ان کی تمام شکایات کا شفاف اور موثر طریقے سے ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹیکس دہندگان میں اِنکم ٹیکس سلیب کی شرح کے بارے میں بیداری پھیلانے کیلئے سامعین پر زور دیا کہ وہ ایماندار اور قابل فخر ٹیکس دہندگان کے طور پر نیشن بلڈنگ کے عمل میں اَپنا حصہ اَدا کریں۔