ETV Bharat / city

Hurriyat Conference Demand: سی آرپی ایف کیمپ کے لئے زرعی اراضی کی منتقلی عوام مخالف

author img

By

Published : Nov 30, 2021, 5:04 PM IST

حریت کانفرنس Hurriyat Conference Demand نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکام سی آر پی ایف کا ایک بڑا کیمپ CRPF Camp قائم کرنے کے لیے پلوامہ کے ووکھو گاؤں میں زرعی زمین کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کرنے کے لیے تیار ہیں، جس سے مقامی آبادی کی روزی روٹی خطرے میں پڑ گئی ہے، اس تعلق سے مقامی لوگوں میں سخت ناراضگی اور اضطراب پایا جارہا ہے۔

سی آرپی ایف کیمپ کے لئے زرعی اراضی کی منتقلی عوام مخالف

میر واعظ عمر فاروق Mirwaiz Umar Farooq کی قیادت والی حریت کانفرنس Hurriyat Conference Demand نے ضلع پلوامہ کے ووکھو کاکاپورہ Woukho Kakapora of Pulwama district میں سی آر پی ایف کیمپ CRPF Camp کے لیے مقامی لوگوں سے لی گئی زرعی زمین Agricultural Land کے خلاف احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

حریت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکام سی آر پی ایف کا ایک بڑا کیمپ قائم کرنے کے لیے پلوامہ کے ووکھو گاؤں میں زرعی زمین کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کرنے کے لیے تیار ہیں، جس سے مقامی آبادی کی روزی روٹی خطرے میں پڑ گئی ہے، اس تعلق سے مقامی لوگوں میں سخت ناراضگی اور اضطراب پایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ محکمہ داخلہ نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ محکمہ مال نے ان کو پانچ سو سے زائد زمین منتقل کی ہے، جس میں نیم فوجی دستوں کے لئے کیمپ اور رہائش گاہیں تعمیر کرائی جائیں گی اور سی آر پی ایف کو وقف کیا جائے گا۔

مقامی لوگ حکام کے اس فیصلے سے ناراض ہیں اور کئی مرتبہ احتجاج بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ برسوں سے اس اراضی پر دھان و دیگر فصل کی کاشت کرتے آرہے ہیں، جب کہ سرکار نے اس زمین کی آبپاشی کے لئے ایک ندی بھی بنوائی ہے۔

اس حکم نامے کے مطابق کاکاپورہ کے ووکھو گاؤں کے لوگوں کی زمین بھی منتقل کی گئی ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ یہ سرکاری اراضی ہے جس پر لوگوں کا برسوں سے قبضہ ہے۔

حریت نے کہا کہ کشمیر دنیا کا سب سے بڑا فوجی جماؤڑے والا علاقہ ہونے کے سبب پہلے ہی یہاں کی ہزاروں ایکڑ اراضی فوجیوں قبضے میں ہے، جس نے مقامی آبادی اور کشمیری عوام کو اپنے قدرتی وسائل کے استعمال سے محروم کر دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آمرانہ احکامات کے ذریعے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کر کے اور ان کی روزی روٹی چھین کر اقتدار میں رہنے والے صرف عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر رہے ہیں اور آبادی کے تناسب کے ایجنڈے کو نافذ کر رہے ہیں۔

حریت کانفرنس حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ سی آر پی ایف کیمپ کے لیے زرعی اراضی کی منتقلی کے حکم کو منسوخ کریں اور اس کی وجہ سے مقامی آبادی کو جس ذہنی اذیت اور تناؤ کا سامنا ہے اس سے انہیں بچائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.