ETV Bharat / city

جموں و کشمیر میں انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں: محبوبہ مفتی - latest tweet mehbooba mufti

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ" مرکزی حکومت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں جو سراسرجھوٹ ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے ٹویٹ کرکے کیا۔

محبوبہ مفتی
محبوبہ مفتی
author img

By

Published : Sep 4, 2021, 4:56 PM IST

Updated : Sep 4, 2021, 5:08 PM IST

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتے کے روز کہا کہ " مرکزی حکومت کا دعویٰ ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں یہ سب جھوٹ ہے اور یہاں عوام کو بنیادی انسانی حقوق کی پامالیاں ہورہی ہے۔"

محبوبہ ٹویٹ
محبوبہ ٹویٹ
سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوٹر پر اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ "کتنی آسانی کے ساتھ مرکز مکمل محاصرہ نافذ کرتی ہے، جس میں کشمیر میں مواصلاتی بلیک آؤٹ بھی شامل ہے، جب بھی اُن کو خدشات ہوتے ہیں کہ لوگوں کی طرف سے ہونے والا ردعمل اُن کو پریشان کرسکتا ہے۔"

قبل ذکر ہے کہ کشمیر کے بزرگ علحیدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کی بدھ کی رات وفات کے بعد انتظامیہ نے خطے میں کرفیو اور مواصلاتی بلیک آؤٹ نافذ کردیا۔ تاہم کل رات موبائل فون اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ بحال کردیا گیا۔
محبوبہ کا کہنا ہے کہ "مرکزی حکومت جذبات کو ختم کرنے کے لیے خوف اور دباؤ پیدا کرنے کی غلط مہم جوئی کررہی ہے کیونکہ جذبات ختم نہیں ہوتے۔ دھوکہ اور غصے سے بھرے یہ جذبات جذب ہوتے ہیں اور ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہوتے ہیں۔"

مزید پڑھیں:کورونا وائرس جانبدار نہیں، انتظامیہ جانبدار ہے: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ "عوام کو سمجھنے کی بجائے پالیسی بنائی جاتی ہے کہ کیسے جموں و کشمیر کے باشندگان کو نیچا دکھایا جائے اور اجتماعی طور پر سزادی جائے۔ یہ سزا دینے والے اقدامات دھوکہ اور غصے کے اس احساس کو بڈھاوا دیتے ہیں۔

Last Updated : Sep 4, 2021, 5:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.