سرینگر: انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے مسلسل 29ویں جمعتہ المبارک مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دینے 29th Jumah Jamia masjid Closed For Friday Prayers پر شدید فکر و تشویش کا اظہار کیا۔
انجمن نے اپنے ایکا بیان میں کہا Anjuman Awqaf Jamia Masjid Srinagar کہ یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ آج جبکہ جموں وکشمیر سمیت پوری دنیا میں مسلمانان عالم سمیت دیگر مذاہب کے پیروکار اپنے اپنے مذہبی مقامات اور عبادت گاہوں میں حاضری دیکر عبادت اور رسومات ادا کررہے ہیں لیکن کشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ میں انتظامیہ کی جانب سے ان فرائضوں کو انجام دینے کے لیے روکا جارہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حکام کے اس طرز عمل سے نہ صرف مسلمانوں کے دینی جذبات مسلسل مجروح ہو رہے ہیں بلکہ صدیوں پر محیط جامع مسجد کے منبر و محراب کو معطل کر کے خاموش کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:Jamia Masjid Closed For Friday Prayers: چھبیسویں جمعہ بھی جامع مسجد سرینگر کے محراب خاموش
انجمن نے امید کا اظہار کیا ہے کہ حرمت والا مہینہ رجب المرجب کے آخری عشرے میں جس میں معراج نبوی ﷺ کی تار یخ بھی آرہی ہے نہ صرف مرکزی جامع مسجد کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے کھول دیا جائے گا بلکہ سربراہ اوقاف میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق جو کہ گزشتہ ڈھائی سال سے لگاتار نظر بند ہے کی رہائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔