ETV Bharat / city

'جسونت سنگھ ایک بہترین قائد تھے' - نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبداللہ

ملک کے سابق مرکزی وزیر جسونت سنگھ طویل علالت کے بعد آج انتقال کرگئے ہیں، ان کے انتقال کی خبر سن کر ملک کے تمام بڑے رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Sep 27, 2020, 4:12 PM IST

جموں کشمیر کے سابق وزیراعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبداللہ نے بھی جسونت سنگھ کے ساتھ جڑی اپنی چند یادوں کو سوشل میڈیا پر بیان کیا ہے۔

عمر عبداللہ نے آنجہانی جسونت سنگھ کے متعلق کہا ہے کہ " جب میں وزیر مملکت براءے وزارت خارجہ تھا اس وقت جسونت سنگھ مجھ سے سینیءر وزیر تھے، وہ بنأ دخل اندازی کے مدد کیا کرتے تھے"

ٹویٹ
ٹویٹ

سابق وزیراعلی نے مزید لکھا ہے کہ " انھوں نے مجھے کبھی بھی یہ محسوس ہونے نہیں دیا کہ میرا کام معنی نہیں رکھتا، وہ ایک بہترین قاءد اور مینٹر تھے"۔

سابق مرکزی وزیر جسونت سنگھ کا آج انتقال ہوگیا، وہ 82 برس کے تھے، انہوں نے واجپی حکومت کے دور اقتدار میں اہم وزارت سنبھالی تھی۔

سابق مرکزی وزیر جسونت سنگھ کافی دونوں سے علیل تھے۔ وہ بھارت کے ایک ریٹائر فوجی افسر اور سابق وزیر بھی تھے۔ وہ بی جے پی کے بانیوں میں سے ایک تھے اور پارلیمان میں سب سے طویل عرصے تک رہنے والے ارکان میں بھی شامل تھے۔

جسونت سنگھ 1980ء سے 2014ء تک رکن پارلیمان رہے، انہوں نے پانچ دفعہ راجیہ سبھا کا الیکشن 1980، 1986، 1998، 1999 اور 2004 اور چار مرتبہ لوک سبھا کا الیکشن 1990، 1991، 1996 اور 2009 میں کامیابی حاصل کی تھی۔

جسونت سنگھ کے انتقال پر صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا ،وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی اظہار تعزیت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.