سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے جے کے اے ایس کے پانچ افسران کے تبادلے اور تعیناتی کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا۔ JKAS Officers Transferred
حکم نامے کے مطابق رویندر کمار آنند، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، سامبہ کا تبادلہ کر کے جنرل منیجر ڈی آئی سی رامبن تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز جموں ثنا خان کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر دیہی صفائی جموں تعینات کیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق ڈپٹی سکریٹری برائے گورنمنٹ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، منو ہنسا کو تبادلہ کرکے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سامبہ تعینات کیا گیا ہے۔ پیوش دھوترا جنرل منیجر جے کے آر ٹی سی جموں کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو جموں تعینات کیا گیا ہے۔ میکسیمن گورکی، ڈپٹی ڈائریکٹر دیہی صفائی جموں کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر، شہری لوکل باڈیز جموں تعینات کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: