ETV Bharat / city

نالہ سندھ میں نہانے کا عمل جاری، سرکاری احکامات بالائے تاق - local tourists

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں انتظامیہ کے احکامات کے باوجود نالہ سندھ میں نوجوانوں کے نہانے کا عمل جاری ہے۔ اس کے نتیجے میں رواں سال نالہ سندھ اور پاور کنال میں نہانے کے دوران چھ افراد غرقاب ہو گئے تھے۔

نالہ سندھ میں نہانے کا عمل جاری،سرکاری احکامات بالائے تاق

author img

By

Published : Jul 17, 2021, 7:14 PM IST

سب ڈویژنل انتظامیہ کنگن نے 11جون کو کنگن اور صحت افزا مقام سونہ مرگ آنے والے سیاحوں سے کہا تھا کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے نالہ سندھ میں نہانے، تیرنے اور نالہ کے نزدیک سیلفی لینے سے گریز کریں جبکہ قریبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے ایک ایڈ وائزری بھی جاری کی تھی۔

نالہ سندھ میں نہانے کا عمل جاری،سرکاری احکامات بالائے تاق

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کنگن اور سونہ مرگ آنے والے سیاح سرکاری احکامات پر عمل نہیں کرتے۔

سونہ مرگ میں ہفتہ کے آخری دو روز مقامی سیاحوں کا کافی رش رہتا ہے اور وہ نالہ سندھ کے کناروں پر سیلفی لیتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ایسے حادثات کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے ایس ایس پی گاندربل اور ایس ڈی ایم کنگن سے مطالبہ کیا کہ نالہ سندھ کی طرف جانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ خاص طور پر سنیچروار اور اتوار کو ان سیاحتی مقامات پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.