ETV Bharat / city

Christmas Celebration in Kashmir: تیس برس بعد کشمیر کے قدیم ترین چرچ میں منایا گیا کرسمس

وادی کشمیر میں چلہ کلان شدید سردی کے بیچ مسیحی برادری نے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ ہفتہ کے روز کرسمس کا تہوا منایا Christmas Celebrated in Kashmir گیا۔ اس موقع پرتمام گرجا گھروں کو برقی قمقموں سے خصوصی طور سجایا گیا تھا۔

christmas-celebrated-with-religious-fervour-across-kashmir
تیس برس بعد کشمیر کے قدیم ترین چرچ میں منایا گیا کرسمس
author img

By

Published : Dec 25, 2021, 6:32 PM IST

سرینگر میں سب سے بڑی تقریب مولانا آزاد روڑ پر واقع ہولی فیملی کتھولک چرچ Holy Family Catholic Church میں منعقد ہوئی، جہاں عیسائی برادری سے وابستہ مرد اور خواتین سمیت بچوں نے بھی خصوصی عبادات میں حصہ لیا۔

وہیں مسیحی برادری کی خوشی اس وقت مزید دوبالا ہوئی جب سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں واقع 125 سالہ قدیم ترین سینٹ لیوکس چرچ Saint Luke’s Church کی اسمارٹ سٹی پروجکٹ کے تحت تجدید و مرمت کے بعد اس میں 30 برس کے زائد عرصے کے بعد کرسمس کی تقریب منعقد کی گئی۔

تیس برس بعد کشمیر کے قدیم ترین چرچ میں منایا گیا کرسمس
ہولی فیملی کتھولک کے ساتھ ساتھ سینٹ لیکوس چرچ میں اجتماعی عبادت میں شرکت کی غرض سے آنے والے عقیدت مندوں کا صبح سے ہی تاتنا بدھا رہا، جو کہ خاص کرسینٹ لیوکس چرچ میں 90 کی دہائی سے قبل دیکھنے کو ملتا تھا۔
خاص دعائے مجالس میں شرکت کی غرض سے آئے ہوئے عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے جنم دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں امن وامان، سلامتی اور محبت و شفقت کے پیغام کو عام کرنا ہے۔
کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری نے ایک دوسرے میں مٹھایوں اور تحائف کا تبادلہ کیا، وہیں رنگ برنگے لباس پہنے ہوئے عیسائیوں نے ایک دوسرے کو مبارک باد بھی پیش کی۔
اس موقع پر جموں وکشمیر کی ترقی، خوشحالی اور امن امان کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا۔ فیملی کیتھولک اور سینٹ لیوکس چرچ کے فادر کہتے ہیں کہ یہ کشمیری لوگوں خاص کر مسیحی برادری کے لیے خوشی کی بات ہے کہ تجدید و مرمت مکمل کر کے اس قدیم گرجا گھر کی شان رفت کو بحال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن کا تقاضا ہے کہ آپسی بھائی چارے اور میل میلاپ Brotherhood and Harmony کو عام کیا جائے جبکہ لوگ دکھ درد میں ایک دوسرے کے کام آئے اور ایک دوسری کی خوشیوں میں شریک ہوں۔

مزید پڑھیں:Over 120 Years Old Church Reopens In Srinagarسرینگر: سینٹ لوکس گرجا گھر میں 30 برس بعد اجتماعی دعا

جموں و کشمیر میں بعض تاریخی اور وراثتی یادگاروں کے علاوہ قدیم عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کرنے اور انہیں اصل ہیت میں پھر سے بحال کرنے کے لیے انتظامیہ نے سمارٹ سٹی کے تحت کئی پروجیکٹ Smart City Project مکمل کر لئے ہیں۔ اسی کڑی کے تحت قدیم ترین سینٹ لیوکس چرچ کی شان رفتہ کو بھی بحال کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:St. Lucas Church Reopened after 30 Years: سرینگر کا تاریخی سینٹ لوکس چرچ کرسمس سے قبل بحال

کرسمس کے موقع Christmas Celebration in Kashmir پر لوگ اپنے گھروں کو کرسمس کے درخت اور کاغذ کے جگمگاتے ہوئے ستاروں سے سجاتے ہیں۔ ادھر مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے سیاح کرسمس کا تہوار اور نئے سال کا جشن منانے کے لیے پہلے ہی گلمرگ پہنچ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.