ETV Bharat / city

Charar e Sharif Minaret Restored: چرار شریف درگاہ کے مینار کی اصل حالت بحال - جموں و کشمیر میں زلزلہ

حضرت شیخ نورالدین ولی ؒ کے آستانہ کا مینار 5 فروری کو زلزلہ کی وجہ سے جھک گیا تھا۔ زیارت چرارِشریف کے وقف بورڈ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ بدھ کے روز مینار کو اس کی اصل پوزیشن میں بحال کردیا گیا Charar e Sharif Minaret Restored To Its Original Glory ہے۔

charar-e-sharif-minaret-restored-to-its-original-glory
چرار شریف درگاہ کے مینار کی اصل حالت بحال
author img

By

Published : Feb 10, 2022, 3:47 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر میں ہفتہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے Earthquake Jolts Kashmir، جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 بتائی جا رہی ہے۔

زلزلے کے سبب کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں واقع زیارت حضرت شیخ العالمؒ کے آستان عالیہ کے ایک مینار کو جزوی نقصان Charar e Sharif Minaret Partially Damaged پہنچا تھا۔

چرار شریف درگاہ کے مینار کی اصل حالت بحال

ڈسٹرک ایڈمنسٹریشن ،وقف بورڈ اور مقامی لوگوں کی مدد سے بدھ کے روز چرار شریف درگاہ کے مینار کی اصل حالت بحال کردی گئی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ مینار کو اس کی اصل پوزیشن میں بحال کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر چرار شریف درگاہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ان کے ملازم اور دیگر کاریگر 5 فروری سے ہی اسی کام میں لگے تھے کہ اس مینار کو واپس اپنی جگہ پر لے آئے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ مقامی وقف بورڈ ایس ڈی ایم چاڈورہ، تحصیلدار چاڈورہ اور چرار شریف کے لوگوں کا بھی بھرپور تعاون رہا اور اس کام کو ہنگامی بنیادوں میں بحال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درگاہ کو عام زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ہم آپ کو بتادیں کہ یہ درگاہ مشہور ولی حضرت شیخ نورالدین نورانی کی ہے اور یہاں ہر سال مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے عقیدت مند کثیر تعداد میں آتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.